کیا مجبوری کی حالت میں دی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے؟


سوال نمبر:3845
السلام علیکم! جبراً لی گئی طلاق کیا کیا حکم ہے؟ میری بیوی نے مجھے ڈرا دھمکا کر مجھ سے طلاق لی ہے، کیا زبردستی لی گئی طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

  • سائل: محمد ابراہیممقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 18 اپریل 2016ء

زمرہ: طلاق

جواب:

اگر آپ کی بیوی نے واقعتاً آپ پر اس قدر جبر کیا کہ آپ کو جان جانے یا انتہائی خطرناک صورتِ حال کا یقین تھا تو طلاق واقع نہیں ہوئی۔ لیکن قابلِ غور بات یہ ہے کہ جو بیوی آپ سے جبراً طلاق لے رہی ہے اس کے ساتھ رہنا آپ کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ زبردستی اسے نکاح میں رکھنے کی کوشش میں آپ کہیں ناقابلِ تلافی نقصان کا شکار نہ ہوجائیں۔ مکرہ (مجبور) کی طلاق کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

مکرہ کی طلاق کا شرعی حکم کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری