جواب:
اذان کے کلمات اور ان کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ مؤذن مسجد میں اونچی جگہ قبلہ رخ کھڑے ہو کر کانوں میں انگلیاں ڈال کر یا کانوں پر ہاتھ رکھ کر اَﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَر کہے، پھر ذرا ٹھہر کر اَﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَر کہے۔ پھر دو دفعہ اَشْهَدُ اَنْ لاَّ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲ کہے، پھر دو دفعہ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اﷲ کہے، پھر دائیں طرف منہ پھیر کر دو بار حَیَّ عَلَی الصَّلٰوة کہے، پھر بائیں طرف منہ کر کے دو بار حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کہے، پھر قبلہ رُو منہ کر لے اور اَﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَر کہے پھر ایک بار لَا اِلٰهَ الاَّ اﷲُ کہے۔ صبح کی اذان میں یہ الفاظ بھی کہے اَلصَّلٰوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔