کیا مجامعت کے خیال سے بھی حرمت مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے؟


سوال نمبر:3754
اگر زید ہندہ کے ساتھ مجامعت کا خیال دل میں لائے اور اس خیال میں ہمت باندھے، جبکہ ہندہ اس کے پاس نہیں اور نہ ہی نظروں کے سامنے ہے۔ کیا ایسی صورت میں حرمت مصاہرت ثابت ہوجائےگی۔ انزال ہونے اور نہ ہونے، دونوں صورتوں کا حکم بیان فرما دیں۔ شکریہ

  • سائل: حبیب نورمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 08 مئی 2017ء

زمرہ: حرمت مصاہرت

جواب:

مجامعت کے خیال سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، خواہ انزال ہو جائے یا نہ ہو۔ احناف کے ہاں شہوت کے ساتھ چھونے، بوس و کنار اور زناء سے حرمت مصاہرت ثابت ہو جاتی ہے۔ حنابلہ بھی زناء سے حرمت مصاہرت ثابت ہونے کے قائل ہیں۔ البتہ شوافع اور مالکیہ کے نزدیک حرمتِ مصاہرت صرف نکاح سے ہی ثابت ہوتی ہے۔ لیکن چاروں‌ فقہی مذہب میں سے کوئی بھی مجامعت کے خیال سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہونے کا قائل نہیں ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

ساس کو شہوت سے چھونے سے کیا اس کی بیٹی سے نکاح‌ برقرار رہے گا؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری