جواب:
حج میں اکثر طور پر حاجی صاحبان مسافر ہوتے ہیں تو ان پر احکام مسافر لاگو ہوں گے۔ البتہ عرفات میں جمع بین الصلواتین مشروع ہے کہ ظہر اور عصر باجماعت ملا کر پڑھی جاتی ہیں۔ اگر اکیلا یا اپنی الگ جماعت قائم کرنی ہو تو پھر جمع بین الصلواتین جائز نہیں ہے، بلکہ ظہر اور عصر اپنے اپنے وقت پر پڑھنا ہو گا۔ اسی طرح مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز عشاء کے وقت میں ادا کرتے ہیں، چاہے باجماعت ہو یا اکیلا دونوں کے لئے یہی حکم ہے۔
ابن عابدين شامی، رد المختار، 2 : 505
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔