ایسے شخص کے لیے حج کا کیا حکم ہے جس کے والدین مقروض ہوں‌؟


سوال نمبر:3721
والدین مقروض ہوں اور بیٹا صاحبِ حیثیت ہو تو کیا ایسی صورت میں بیٹے کا حج کرنا جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2015ء

زمرہ: حج

جواب:

اگر کوئی شخص اپنے ذاتی مال و دولت سے استطاعت رکھتا ہے تو اس پر حج فرض ہے اور فرض حج میں والدین کی اجازت ضروری نہیں، بلکہ والدین کو ممانعت کا اختیار نہیں۔ اس پر لازم ہے کہ حج کرے، اگرچہ والدین منع کریں اور والدین کا مقروض ہونا اس شخص پر فرضیت حج میں خلل انداز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔