دورانِ طواف اگر عورت حائضہ ہو جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3708
طواف کے دوران اگر عورت حائضہ ہو جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2015ء

زمرہ: حج

جواب:

طواف کے دوران اگر عورت حائضہ ہو جائے تو وہیں سے طواف چھوڑ دے۔ اگر عمرہ یا حج کا طواف تھا تو پاک ہونے کے بعد مکمل کرے اور اگر نفلی طواف شروع کر دیا تھا تو بھی بعد میں اسے ادا کرے کیونکہ اگر کوئی نفلی کام شروع کرنے کے بعد چھوڑ دیا جائے تو اسے مکمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔