حائضہ دورانِ حج کون سے اُمور ادا کر سکتی ہے؟


سوال نمبر:3704
حائضہ دورانِ حج کون سے اُمور ادا کر سکتی ہے اور کون سے نہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2015ء

زمرہ: حج

جواب:

حائضہ دوران حج منیٰ، عرفات، مزدلفہ میں قیام، ذکر، وقوف، رمی، جمار اور قربانی کر سکتی ہے۔ علاوہ ازیں مسجد کے بیرونی صحن میں بیٹھ کر ذکر اذکار اور دعائیں مانگی جا سکتی ہیں لیکن طواف نہیں کر سکتی۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالتِ حیض و نفاس والی عورت کے بارے میں فرمایا کہ

’’وہ طواف کے سوا (حج کے) تمام ارکان ادا کرے۔‘‘

ابن ماجه، السنن، کتاب المناسک، باب الحائض تقضی المناسک الا لطواف، 3 : 447-448، رقم : 2963

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔