جواب:
عورت حالتِ حیض و نفاس میں احرام باندھ سکتی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نفاس اور حیض والی عورتیں غسل کرکے احرام باندھیں اور تمام مناسک حج ادا کریں سوائے طوافِ کعبہ کے، جب تک کہ پاک نہ ہو جائیں۔
ترمذی، الجامع الصحيح، کتاب الحج، باب ما جاء تقضی الحائض من المناسک، 3 : 282، رقم : 946
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔