سوال نمبر:3684
السلام علیکم محترم مفتی صاحب! مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ روزہ کی حالت میں نہر میں یا پول نہانا جائزہے کیا؟ کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ کیا ڈوبکی لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ مہربانی فرما کر مفصل جواب عنائت فرمائیں!
- سائل: محمداسد زماںمقام: گوجرانوالہ
- تاریخ اشاعت: 17 اگست 2015ء
جواب:
حالتِ روزہ میں نہر یا پول میں نہانے کی ممانعت تو نہیں ہے، تاہم اس بات کی احتیاط
لازم ہے کہ نہاتے ہوئے کان، ناک یا منہ میں پانی نہ جائے۔اگر ڈبکی لگانے سے پانی حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔