جواب:
انتہائی بڑھاپے اور ایسی بیماریوں میں مبتلاء افراد جن کے صحتیاب ہو کر روزے رکھنے کی امید نہ ہو، ان کے لیے فدیہ دینا جائز ہے۔ ہر روزے کا فدیہ صدقہٴ فطر کے برابر ہے۔ فدیہ رمضان مبارک میں ادا کرنا بہتر ہے، اگر رمضان میں ادا نہ کیا تو بعد میں بھی دیا جاسکتا ہے۔ ایسا بیمار جس کے صحت یاب ہونے کی امید ہو وہ فدیہ ادا نہیں کرے گا، بلکہ تندرست ہو جانے کے بعد بیماری کے دوران چھوڑے گئے رمضان المبارک کے روزوں کی قضاء دے گا۔
ہر مسلمان جو عاقل، بالغ اور صحت مند ہو اس پر روزہ رکھنا فرض ہے۔ کسی دوسرے کو روزے رکھوا نے سے اس کا اپنا فرض ادا نہیں ہوگا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔