خواب میں‌ والد کا قبر سے نکل کر قیامت آنے کی خبر دینا کیسا ہے؟


سوال نمبر:3672
السلام علیکم و رحمۃ اللہ علیہ! مجھے کچھ دن پہلے خواب آیا کہ میں اپنے والد کی قبر پر ہوں اور میرے والد مجھے کہہ رہے ہیں کہ کچھ دنوں کے بعد قیامت آنے والی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اسی ہفتے آجائے۔ وہ بہت خوش لگ رہے تھے اور مجھے کہہ رہے تھے کہ تم تیار ہو جاؤ۔ 15 جون کی رات پھر مجھے یہی خواب آیا کہ میں اپنے ایک کزن کے ساتھ اپنے والد کی قبر پر ہوں‌ اور میرے والد بہت خوش لگ رہے ہیں اور بہت بلند آواز میں مجھے کہہ رہے ہیں کہ اس بدھ کو میرے لیے قیامت آجائے گی اور پہلے کہتے ہیں‌ کہ اگر نہیں آئی تو پھر تین بدھ کے بعد سب کے لیے آجائے گی۔ ہو سکتا ہے کہ انہوں‌ نے دونوں بار صرف میرے لیے ہی کہا مجھے ٹھیک سے یاد نہیں ہے، لیکن دونوں خوابوں میں بدھ کا ذکر ہے اور دوسری اہم بات میرے والد صاحب دونوں بار بہت خوش لگ رہے تھے۔ کیا مجھے اس خواب کی تعبیر سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

  • سائل: غلام محمد خانمقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 28 جولائی 2015ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

مذکورہ خواب میں اچھائی اور بہتری کی طرف اشارہ ہے۔ اس کی کوئی پریشان کن تعبیر نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری