سال 2015ء کے لیے صدقہ فطراور روزے کا فدیہ کیا مقرر کیا گیا ہے؟


سوال نمبر:3671
السلام علیکم! سال 2015ء کے لیے صدقہ فطر کیا مقرر کیا گیا ہے؟ اور فدیہ کیا مقرر کیا گیا ہے؟

  • سائل: محمد اعظممقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 جولائی 2015ء

زمرہ: صدقہ فطر

جواب:

صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ دو کلوگرام گندم/ آٹا یا پھر اس کی قیمت دے سکتے ہیں۔ اگر کوئی کھجور، کشمش یا جَو دینا چاہے تو ان اشیاء کی مقدار چار کلوگرام یا ان کی قیمت دے گا۔ ہر سال گندم، آٹے، کھجور، کشمش اور جَو کی قیمت بدلتی رہتی ہے۔ لہٰذا امسال بھی آپ کے علاقے میں ان اشیاء کی جو قیمت ہو اسی کے برابر صدقہ فطر یا روزے کا فدیہ ادا کریں گے۔ اگرچہ اشیاء کی قیمت بدلتی رہتی ہیں لیکن ان کی مقدار متعین ہے، اور وہ بیان کر دی گئی ہے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا ہر شخص صدقہ فطر یکساں ادا کرے گا یا اپنی اپنی حیثیت کے مطابق؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری