زوجین کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھونے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3670
بیوی کی شرم گاہ کو ہاتھ لگانے کا کیا حکم ہے؟ بیوی کو خاوند کی شرم گاہ پر ہاتھ لگانے کا کیا حکم ہے؟

  • سائل: صدام خانمقام: عارف والا
  • تاریخ اشاعت: 08 فروری 2016ء

زمرہ: زوجین کے حقوق و فرائض

جواب:

زوجین کا ایک دوسرے سے بوس و كنار کرنا، معانقہ کرنا اور چھونا جائز ہے۔ صرف دبر ميں دخول (يعنى پاخانہ والى جگہ جماع کرنا) اور حيض و نفاس كى حالت ميں بيوى سے ہمبستری كرنا حرام ہے۔ لہٰذا میاں بیوی ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھوسکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری