محرم اور غیرمحرم رشتے کب ثابت ہوتے ہیں؟


سوال نمبر:3667
السلام علیکم! کیاپیدا ہوتے ہی بچہ یا بچی دوسرے لوگوں کیلئے غیرمحرم ہوتے ہیں یا بالغ ہونے کے بعد؟ شرعی راہنمائی فرما دیجیئے۔ شکریہ

  • سائل: لیاقت علی اعوانمقام: اوکاڑہ شہر
  • تاریخ اشاعت: 05 اگست 2015ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

محرم رشتے تین طرح کے ہیں: نسبی، رضاعی اور ازدواجی۔ ان میں سے کچھ رشتے انسان کی پیدائش کے ساتھ ہی محرم ہوجاتے ہیں اور کچھ بعد میں ثابت ہوتے ہیں۔ نسبی یا خونی رشتے پیدائش کے ساتھ، رضاعی رشتے رضاعت کے بعد اور ازدواجی رشتے نکاح کے بعد ثابت ہوتے ہیں۔ شرعی پردے کے احکام بلوغت کے بعد لاگو ہوتے ہیں، چھوٹے اور نابالغ بچوں پر پردے کے احکام نہیں ہوتے لیکن اچھی تربیت کے لیے بچن سے ہی پردہ کروانا اچھی چیز ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

اسلام میں‌ عورت کے پردے کے بارے میں‌ کیا احکام ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری