جواب:
اگر فوت شدہ شخص آلِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے اور اس کے ورثاء میں سے کوئی اس کا قرض ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، تو زکوٰۃ کے پیسوں سے اس کا قرض ادا کیا جاسکتا ہے۔ یہ اس کے لیے نیکی و ثواب کا باعث بنے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔