جواب:
اگر امام آیت میں یا اس کے علاوہ کہیں بھول جائے تو اس کو یاد کروانا جائز ہے، بلکہ بعض اہل علم نے اسے واجب قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں کئی احادیث صحیحہ وارد ہیں۔
امام اگر بقدر واجب، چھوٹی تین آیات یا ایک ایسی بڑی آیت جو چھوٹی تین آیات کے برابر ہو، قرات کر لینے کے بعد بھولتا ہے تو اسے لقمہ نہ دیا جائے اور نہ ہی امام انتظار کرے، بلکہ اسے فوراً رکوع چلا جانا چاہیے۔
اگر امام قرات کے علاوہ رکوع، سجدہ یا تشہد میں بھول جائے تو اسے ’’اللہ اکبر‘‘ کہہ کر یاد کروایا جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔