کیا غسل کے دوران قرآنی آیات اور مختلف دعاؤں کا پڑھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:350
کیا غسل کے دوران قرآنی آیات اور مختلف دعاؤں کا پڑھنا جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: غسل  |  طہارت

جواب:

غسل کرتے ہوئے انسان بالعموم ننگا ہوتا ہے اس لیے اس دوران قرآنی آیات یا دیگر کوئی دعا وغیرہ پڑھنا جائز نہیں یہاں تک کہ کوئی دنیوی کلام کرنا بھی منع ہے۔ فقہاء فرماتے ہیں :

ويستحب أن لا يتکلم بکلام معه ولو دعاء، لأنه فی مصب الاقذار، ويکره مع کشف العورة.

طحطاوی، مراقی الفلاح : 57

’’مستحب یہ ہے کہ غسل کرنے والا کسی قسم کا کوئی کلام نہ کرے اگرچہ وہ دعا ہی ہو اس لیے کہ وہ گندگی کی جگہ پر ہے۔ بے پردگی کی حالت میں (کوئی کلام کرنا یا دعا پڑھنا) مکروہ ہے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔