آذان و اقامت میں تکبیر کا تلفظ کیا ہے؟


سوال نمبر:3463
آذان و اقامت کی تکبیر یعنی اللہ اکبر اللہ اکبر کی ’’راء‘‘ کے ضمہ کو اسمِ جلالت کے لام سے ملا کر پڑھنا مطابق سنت ہے یا خلافِ سنت؟ دلائل کے ساتھ جواب عطا فرمائیں۔۔

  • سائل: محمد اظہارالنبی حسینیمقام: گجرات، الہند
  • تاریخ اشاعت: 18 جنوری 2015ء

زمرہ: اذان  |  اقامت

جواب:

’’اکبر‘‘ کی ’’راء‘‘ کو اسمِ جلالت ’’اللہ‘‘ کے ’’لام‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھنا جائز ہے۔ عربی کا قاعدہ ہے کہ جب کسی لفظ کے شروع میں ہمزہ وصلی ہو تو اس کو ماقبل کے ساتھ ملانے سے ہمزہ وصلی گر جاتا ہے۔ اسمِ جلالت کے شروع میں بھی چونکہ ہمزہ وصلی ہے، ہمزہ قطعی نہیں ہے اس لیے جب ماقبل سے ملائیں گے تو یہ گر جائے گا، اور ما قبل کا آخری حرف ’’راء‘‘ اسمِ جلالت کے ’’لام‘‘ کے ساتھ مل جائے گا۔

لہٰذا عربی زبان کی گرائمر کی رو سے آذان و اقامت میں اس طرح پڑھنا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی