Toggle navigation
سرورق
ہمارے بارے
تازہ ترین
زکوۃ کیلکولیٹر
زمرہ جات
طہارت
نماز
روزہ
زکوۃ
حج
تمام زمرہ جات
سوال پوچھیئے
سپانسرشپ
غسل کے فرض ہونے کی صورتیں کونسی ہیں؟
سوال نمبر
:345
غسل کے فرض ہونے کی کیا صورتیں ہے؟
تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء
زمرہ:
غسل
جواب:
غسل کے فرض ہونے کی درج ذیل صورتیں ہیں:
منی شہوت کی وجہ سے نکل جائے تو غسل فرض ہے اور اگر محنت و مشقت کی وجہ سے نکلے تو غسل لازم نہیں البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
اگر پتلی منی پیشاب کے ساتھ بغیر شہوت کے نکلی تو غسل فرض نہیں۔
سو کر اٹھنے کے بعد کپڑوں پر کچھ نشانات پائے گئے تو اس پر غسل کی چند صورتیں ہیں :
اگر اس کے ودی یا مذی دونوں میں سے ایک کے ہونے کا یقین یا اِحتمال ہو تو غسل واجب نہیں۔
اگر یقین ہے کہ منی یا مذی نہیں کچھ اور ہے تو غسل واجب نہیں۔
اگر منی ہونے کا یقین ہو تو غسل لازم ہو گا خواب میں احتلام ہونا یاد ہو یا نہ ہو۔
مجامعت سے مرد اور عورت پر غسل فرض ہو جاتا ہے خواہ انزال ہو یا نہ ہو۔
عورت حیض سے فارغ ہو تو اس پر غسل فرض ہے۔
عورت نفاس سے فارغ ہو تو اس پر غسل فرض ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
پرنٹ کریں
متعلقہ سوالات
کپڑوں کے اوپر سے قبل پر ہاتھ لگ جائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
کیا دوران غسل خون نکلنے سے غسل ہو جاتا ہے؟
کیا غسل کے پانی سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
کیا عورت کو غسل کرتے ہوئے بال دھونے ضروری ہیں؟
حالتِ جنابت میں جس پانی میں ہاتھ ڈالا ہو اس سے غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟
کیا جھاڑو لگانے کے بعد نہانا ضروری ہے؟
کیا صرف نہانے سے طہارت حاصل ہو جاتی ہے؟
اگر پشاب کے ساتھ منی کے قطرے آئیں تو کیا غسل واجب ہوجاتا ہے؟
کیا ایام مخصوصہ میں عورتیں عبادت کر سکتی ہیں؟
کیا شاور کے ذریعے غسل کرنے سے اس کے واجبات ادا ہو جاتے ہیں؟
اہم سوالات