کیا خدا تعالی ہر جگہ موجود ہے؟


سوال نمبر:3449
کیا خدا تعالی ہر جگہ موجود ہوتا ہے یا صرف عرش پر.؟

  • سائل: عاصم انورمقام: کرک
  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2015ء

زمرہ: ایمان باللہ

جواب:

اللہ تعالیٰ اپنے علم اور قدرت کے لحاظ سے ہر جگہ موجود ہے، لیکن اس کی ذات کو کسی ایک مقام کے ساتھ خاص کرنا درست نہیں۔ ذاتِ باری تعالیٰ زمان و مکاں سے پاک ہے۔ ہماری عقلیں اْس کا ارداک نہیں کر سکتیں۔ اﷲ تعالیٰ کے بارے میں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ ذاتاً ہر جگہ موجود ہے کیونکہ وہ مکان سے پاک اور مبرا ہے، البتہ اْس کا علمِ اور اس کی قدرت ہر چیز کو محیط ہے ۔ اْس کی معیت ہر کسی کو حا صل ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری