اگر رمی ادھوری چھوڑی جائے، تو کیا دم لازم آتا ہے؟


سوال نمبر:3431
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاۃ! میں حج پر تھا۔ پہلے دن رمی کی، جس کے بعد آفس سے آنے ولی ایمرجنسی کال کی وجہ سے مجھے واپس ریاض آنا پڑا۔ دوسرے اور تیسرے دن کی رمی نہیں کر سکا۔ کیا مجھ پر دم لازم آئے گا؟

  • سائل: محمد سلیممقام: ریاض
  • تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2014ء

زمرہ: رمی

جواب:

جیسا کہ آپ نے اپنے سوال میں لکھا ہے کہ آپ رمی ادھوری چھوڑ کر چلے گئے، تو ایسی صورت میں دم دینا لازم آتا ہے۔ لہٰذا آپ پر لازم ہے ایک بکرا صدقہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری