موزے پر مسح کن شرائط کے ساتھ درست ہے؟


سوال نمبر:3421
السلام علیکم! موزے پر مسح کر کے وضو کن شرائط کے ساتھ درست ہے؟ اگر صبح مکمل وضو کر کے جرابیں‌ پہن لی جائیں، تو کیا دن کے اوقات میں جرابوں پر مسح کر لینے سے وضو ہو جائے گا؟

  • سائل: مدنیمقام: ریاض
  • تاریخ اشاعت: 24 اپریل 2015ء

زمرہ: مسح

جواب:

موزوں پر مسح کرنا جائز اَمر ہے اور شریعتِ محمدی میں اس کی اجازت دی گئی ہے کہ سفر و حضر میں موزوں پر مسح کرسکتے ہیں۔ یہ حکم دراصل ایک رخصت ہے جو شارع صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکلف کو عطا کر رکھی ہے۔ موزوں پر مسح اُس وقت واجب ہوجاتا ہے جب موزے اتارنے اور پاؤں دھونے میں نماز کے قضاء ہونے کا اندیشہ ہو۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

موزوں پر مسح کے جامع احکام کیا ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری