جواب:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام احمد بھی ہے اور محمد بھی، یہ دونوں آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے ذاتی نام ہیں ۔ قرآن مجید بھی آپ کے دونوں نام استعمال ہوئے ہیں۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی پیدائش پر آپ کے دادا سیدنا عبدالمطلب نے آپ کا نام محمد رکھا۔ صحائف و کتبِ آسمانی میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام احمد رکھا گیا۔ اس کی ایک مثال سورۂ صف کی آیت نمبر چھہ (6) میں نقل کی گئی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت ہے، جس میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام احمد آیا ہے۔
’محمد‘ معنوی اعتبار سے چونکہ لقب ہے، لہٰذا آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شرف و اعزاز کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے آپ کا ذکر اسی نام سے کیا اور امت میں بھی آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ زیادہ تر اسی نام سے ہوتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔