کیا سکھ کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا جائز ہے؟


سوال نمبر:3397
السلام علیکم! کیا کسی سکھ کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا جائز ہے؟

  • سائل: بےناممقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2014ء

زمرہ: ذبح کے احکام

جواب:

مسلمان کے علاوہ صرف اہلِ کتاب (مسیحی اور یہودی) کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا جائز ہے۔ یہ جواز اس بناء پر ہے کہ یہ تینوں مذاہب (مسلمان، مسیحی اور یہودی) ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لیتے ہیں۔ باقی کسی اور غیر مسلم کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا جائز نہیں۔ کیونکہ دیگر غیر مسلم نہ تو اہلِ توحید ہیں اور نہ ہی وہ ذبحہ کرتے وقت اللہ کا نام لیتے ہیں۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

یہود و نصاری کا ذبیحہ کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری