کیا لڑکی کا ولی اس کی زبردستی شادی کرسکتا ہے؟


سوال نمبر:3396
السلام علیکم! کیا لڑکی کا ولی اس کی زبردستی شادی کرسکتا ہے؟

  • سائل: انجینئر ثنا تبریزیمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 08 دسمبر 2014ء

زمرہ: نکاح  |  معاملات

جواب:

لڑکی کا ولی اس کی زبردستی شادی نہیں کرسکتا، کیونکہ یہ لڑکی کے اس حق کے خلاف ہے جو اس کو اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیا ہے۔ اگر لڑکی کی مرضی کے خلاف زبردستی نکاح کیا گیا تو سرے سے نکاح قائم ہی نہیں ہوگا۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحضہ کیجئے:

کیا لڑکا اور لڑکی شادی سے پہلے ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔