’اپنے وقت اور حالات کا علم نہ رکھنے والا جاہل ہے‘ کیا یہ حدیث ہے؟


سوال نمبر:3354
السلام علیکم! اپنے وقت اور حالات کا علم نہ رکھنے والا جاہل ہے یہ کونسی حدیث ہے؟

  • سائل: جیلانیمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 25 نومبر 2014ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

یہ حدیث تو نہیں، تاہم محمد بن علی بن محمد المعروف حصفکی کا قول ہے کہ:

من لم یکن عالماً بأهل زمانه فهو جاهل۔

حصفکي، الدر المختار، 2: 47، دار الفکر بیروت

’’جو شخص اپنے زمانے کے حالات سے آگاہ نہیں، وہ جاہل ہے‘‘۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری