وضو کرنے کے دوران اگر وضو ٹوٹ جائے تو کیا وضو دوبارہ دہرانا چاہیے؟


سوال نمبر:335
وضو کرنے کے دوران اگر وضو ٹوٹ جائے تو کیا وضو دوبارہ دہرانا چاہیے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: وضوء  |  طہارت

جواب:

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’تم میں سے بغیر وضو کسی شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک کہ وہ وضو نہ کر لے۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب الطهارة، باب وجوب الطهارة للصلاة، 1 : 204، رقم : 225

پس وضو کرنے کے دوران اگر وضو ٹوٹ جائے تو وضو دوبارہ کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔