جواب:
عفیٰ عنہ یا غفرلہ ہر مسلمان اپنے نام کے ساتھ لکھ سکتا ہے۔ اس کے لیے نہ تو ممانعت ہے اور نہ ہی عالمِ دین ہونے کی شرط ہے۔ عفیٰ عنہ اور غفرلہ کا معنیٰ ہے کہ اللہ اسے معاف فرمائے یا اللہ اس کی مغفرت فرمائے۔
ہر مسلمان یہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور اس کی مغفرت ہوجائے۔ اس لیے ہر مسلمان اپنے نام کے ساتھ یہ الفاظ بلا کراہت لکھ سکتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔