جواب:
پرویز اس ایرانی باد شاہ کا نام ہے جس نے حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دعوتی خط کو پھاڑ دیا تھا اس لیے صحابہ کرام، تابعین اور آئمہ نے یہ نام رکھنے سے گریز کیا۔ یہ نام رکھنا اگرچہ حرام نہیں ہے مگر جو شخص اس نام سے مشہور ہے اس کا عمل گستاخئ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمرے میں آتا ہے اس لیے یہ نام نہ رکھنا بہتر ہے۔
بالکل ایسے ہی جیسے فرعون، یزید اور شمر وغیرہ ہیں تو نام ہی مگر ہم میں سے کوئی بھی اپنے بچوں کے نام ان ناموں رکھنا نہیں چاہے گا، بلکہ ان سے ہر کوئی نفرت کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو اشخاص ان ناموں سے مشہور ہیں وہ قابلِ احترام نہیں ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں موسیٰ، حسن اور حسین جیسے ناموں سے ہر کوئی محبت کرتا ہے اور اپنے بچوں کے نام ان ناموں پر رکھنا چاہتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔