خواب میں کسی کا نمازِ جنازہ پڑھانے کی تعبیر کیا ہے؟
سوال نمبر:3272 السلام علیکم مفتی صاحب! میری بیوی نے خواب میں دیکھاکہ اس نے بڑے بھائی کی نمازِ جنازہ پڑھائی ہے۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ یہ خواب بار بار آ رہا ہے، اس سے نجات کا وظیفہ کیا ہے؟
آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ کی بیوی کے اپنے بھائی کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں۔ یہاں
اس خواب کی دو صورتیں بن رہی ہیں:
اگر بھائی کے ساتھ تعلقات خراب ہیں تو ان کو صحیح کیا جائے۔ پرانی رنجشیں
بھلا کر نئے اور خوشگوار تعلقات کا آغاز کیا جائے۔ آئندہ کے لیے صلح صفائی کے
ساتھ رہیں اور ایک دوسرے کا بھلا سوچیں۔
اگر تعلقات میں کوئی خرابی نہیں تو حسبِ توفیق اپنے بھائی کے نام کا صدقہ
خیرات کر دیں۔