کیا ماں کی اولاد دوسرے شوہر کی کسی اور بیوی کی اولاد سے نکاح کرسکتی ہے؟


سوال نمبر:3258

السلام علیکم! ذیل میں ایک ہی معاملے سے متعلق کچھ مختلف سوالات پیش کر رہاہوں، تفصیلی اور مدلل جواب کے لیے درخوست گزار ہوں:

  1. ماں کے دوسرے شوہر کی کسی اور بیوی کی اولاد سے نکاح ہو سکتا ہے؟ یعنی کیا ایک لڑکی یا لڑکا اپنی ماں کے دوسرے شوہر کی کسی اور بیوی کی اولاد سے نکاح کر سکتے ہیں؟
  2. وہ بیوی ان کی ماں سے پہلے نکاح میں آئی ہو یا بعد میں، کیا اس کی وجہ سے مسئلے میں کوئی فرق آتا ہے؟
  3. کیا باپ کی کسی دوسری بیوی کی کسی اور مرد سے اولاد سے نکاح ہو سکتا ہے؟

براہ مہربانی جواب مرحمت فرمایے اور خصوصی گذارش ہے کہ جواب یا جوابات نشر کر دیے جانے کی اطلاع ضرور عنایت فرمادیجیے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین اجر عطا فرمائے۔

والسلام علیکم۔

  • سائل: مشیر افضلمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 27 جون 2014ء

زمرہ: محرمات نکاح  |  نکاح

جواب:

آپ نے تین سوالات کیے ہیں، ان کے جوابات درج ذیل ہیں:

  1. دونوں کی مائیں بھی الگ الگ ہیں اور باپ بھی ، لہٰذا ان کا نکاح ہو سکتا ہے۔
  2. پہلے یا بعد میں نکاح میں آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
  3. یہی مسئلہ پہلے سوال میں بھی ہے۔ اگر دونوں کے ماں باپ الگ الگ ہیں تو نکاح ہو سکتا ہے۔ اگر ماں یا باپ میں سے کوئی ایک بھی مشترک ہو تو نکاح جائز نہیں ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی