جواب:
جیسا کہ آپ نے تصویر کی شرعی حیثیت والے مضمون میں پڑھا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ کون سی تصویر رکھنا جائز ہے اور کون سی ناجائز۔ اسی طرح تصویر بناتے وقت بھی ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کون سی تصاویر ہیں جو گھر میں رکھی جا سکتی ہیں، ان کا بنانا جائز ہے۔ اور جو تصاویر گھر میں نہیں رکھی جاسکتیں، ان کا بنانا بھی ناجائز ہے۔ جیسے فحش اور گندی تصاویر وغیرہ۔ صورتِ اوّل میں تصویر بنانا، مصوری کرنا اور ان کی کمائی کھانا جائز اور حلال ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔