کیا فوٹو سٹوڈیو کی کمائی حلال ہے؟


سوال نمبر:3245
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میں فوٹو اسٹوڈیو کھولنا چاہتا ہوں۔ کیا اس کی کمائی کھانا حرام ہے؟ فوٹو شاپ میں تصویریں بناکر اس کی پرنٹ آوٹ کی جاتی ہے، کیا یہ کام کرنا بھی حرام یا ناجائز ہے؟جواب میل کرکے شکریے کا موقع دیں۔اس مضمون پر آپ کی ویب سائٹ پر کئی فتاویٰ جات موجود ہیں مگر اس سے میرے سوال کا جواب نہیں ملتا، مثلاً تصویر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

  • سائل: حکیم شفیق احمد محمد صادقمقام: مالیگاوں، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 01 جولائی 2014ء

زمرہ: تصویر کی شرعی حیثیت  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

جیسا کہ آپ نے تصویر کی شرعی حیثیت والے مضمون میں پڑھا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ کون سی تصویر رکھنا  جائز ہے اور کون سی ناجائز۔ اسی طرح تصویر بناتے وقت بھی ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کون سی تصاویر ہیں جو گھر میں رکھی جا سکتی ہیں، ان کا بنانا جائز ہے۔ اور جو تصاویر گھر میں نہیں رکھی جاسکتیں، ان کا بنانا بھی ناجائز ہے۔ جیسے فحش اور گندی تصاویر وغیرہ۔ صورتِ اوّل میں تصویر بنانا، مصوری کرنا اور ان کی کمائی کھانا جائز اور حلال ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی