کیا نبی اکرم (ص) کی زیارت کسی بھی شکل و صورت میں ہو سکتی ہے؟


سوال نمبر:3239
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو مبارک حلیہ روایتوں میں بیان ہوا ہے، کیا اس کے علاوہ بھی کسی صورت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں تشریف لا سکتے ہیں؟

  • سائل: عمر جاویدمقام: لاہور،پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 مئی 2014ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو مبارک حلیہ روایات میں مذکور ہے، اس کے علاوہ بھی کسی صورت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں تشریف لا سکتے ہیں۔

لیکن یاد رکھیے کہ اگر کسی کو خواب میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی صورت نظر آئے جس سے معاذ اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں عیب ثابت ہوتا ہو، تو ایسا خواب دیکھنے والے کے ایمان کی کمزوری کی علامت ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی