جواب:
غیر ضروری بال صاف کرنے کے آلات کے سلسلہ میں شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ جس طرح آسانی کے ساتھ ممکن ہو، ان بالوں کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیکن عورتوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ پاوڈر یا کریم وغیرہ ہی استعمال کریں۔ بلیڈ کا استعمال بھی ناجائز نہیں ہے۔ عورتیں غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے بلیڈ والی مشین یا کوئی بھی طریقہ اختیار کر سکتی ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔