جواب:
آج روئے زمین پر قرآن حکیم کے علاوہ دوسری آسمانی کتابیں، تورات، انجیل، زبور وغیرہ میں سے کوئی بھی اصلی حالت میں موجود نہیں۔ پہلی قوموں کے لوگوں نے اپنی مرضی کے مطابق ان کتابوں کے احکامات میں تبدیلی کر دی، لیکن قرآن حکیم ایک ایسی بے مثل کتاب ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَO
الحجر، 15 : 9
’’بے شک اس ذکر (قرآن) کو ہم نے ہی اتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔‘‘
تو قرآن حکیم ہی وہ کتاب ہے جو قیامت تک بنی نوع انسانی کے لئے کامل ہدایت اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔