جواب:
نمازِ مغرب کا وقت نمازِ عشاء سے پہلے تک ہوتا ہے۔ غروبِ آفتاب سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک نمازِ مغرب کا وقت ہوتا ہے۔ اس لیے آپ اپنی سہولت کے مطابق مغرب کی اذان کے بعد وقفہ رکھنا چاہتے ہیں تو رکھ سکتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جماعت میں شامل ہو سکیں۔ رمضان المبارک میں بالخصوص اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ لوگ افطاری کے بعد مسجد کی طرف آتے ہیں۔ اعتکاف کے دنوں میں افطاری اور وضو کے لیے وقفہ ضروری ہوتا ہے۔ لہٰذا وقت کے اندر اندر اپنی سہولت کے مطابق حسبِ ضرورت وقفہ رکھ سکتے ہیں
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔