قرآن حکیم میں وضو کی فرضیت کے بارے میں کیا حکم آیا ہے؟


سوال نمبر:319
قرآن حکیم میں وضو کی فرضیت کے بارے میں کیا حکم آیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: وضوء  |  طہارت

جواب:

جواب :  قرآن حکیم میں وضو کی فرضیت کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا :

يَاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَأَيْدِيَکُمْ اِلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوْا بِرُ ؤوْسِکُمْ وَاَرْجُلَکُمْ اِلَی الْکَعْبَيْنِ.

 المائدة، 5 :  6

’’اے ایمان والو! جب (تمہارا) نماز کے لیے کھڑے (ہونے کا ارادہ) ہو تو (وضو کے لیے) اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں (بھی) ٹخنوں سمیت (دھو لو)۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔