جواب:
مرشد اگر شریعت کا پابند ہو، مریدوں کا متلاشی نہ ہو، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے مشن کو فروغ دے رہا ہو، لوگ اس سے دین کا فہم و ادراک پائیں تو ایسے مرشد کے پاوں کو بوسہ دیا جا سکتا ہے۔ آج کے دور میں بہت کم لوگ اس قابل ہیں۔ لہٰذا یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جس کو مرشد کہا جا رہا ہے وہ ایسا کہلانے کا حقدار بھی ہے یا نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔