کیا غیرمسلم کو صدقہ دیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:3165
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم صدقہ غیر مسلم کو دے سکتے ہیں؟

  • سائل: پٹیل ساجد احمدمقام: بارامتی، ضلع پونا، مہاراشٹرا، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

زمرہ: صدقات

جواب:

حربی کافروں اور مرتدینِ اسلام کے علاوہ تمام غیر مسلموں کو صدقہ، زکوٰۃ وغیرہ دے سکتے ہیں۔ یعنی ایسے غیر مسلم جو فتنہ و فساد نہ پھیلا رہے ہوں اور حق دار ہوں تو ان کی مدد کی جائے گی۔ اس کے برعکس جو لوگ اسلام کے خلاف کسی سازش میں شریک ہوں ان کی مدد نہ کی جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی