اگر گھی یا تیل نجس (ناپاک) ہو جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر:315
اگر گھی یا تیل نجس (ناپاک) ہو جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: طہارت

جواب:

اگر گھی یا تیل نجس ہو جائے تو اس میں جتنا گھی یا تیل ہے اتنا ہی پانی ڈال کر خوب ہلائیں، پھر اوپر سے تیل نکال لیں اور پانی پھینک دیں۔ اس طرح تین بار کرنے سے گھی یا تیل پاک ہو جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔