کیا دورانِ اعتکاف بوجہ گرمی غسل کیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:3132
السلام علیکم ! کیا رمضان میں اعتکاف کے دوران (بوجہ گرمی) غسل کیا جا سکتا ہے؟

  • سائل: نصر اللہ خاںمقام: رتی ٹبی صفدرآباد, شیخوپورہ
  • تاریخ اشاعت: 09 اپریل 2016ء

زمرہ: اعتکاف

جواب:

دروان اعتکاف، اعتکاف گاہ کےاندر یا قریب ترمقام پر غسل کرنے کی سہولت موجود ہو تو غسل کر سکتے ہیں خواہ واجب نہ بھی ہو۔ کیونکہ کہ گرمیوں میں دس دن بغیر غسل کئے رہنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، خاص طور پر جہاں زیادہ لوگ اعتکاف کر رہے ہوں وہاں پر گرمی زیادہ ہوتی ہے اور پسینہ بھی زیادہ آتا ہے۔ بہتر صورت یہی ہے کہ غسل کر لیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ صفائی ممکن ہو سکے اور پسینے کی ناخوشگوار بو نہ آئے۔ لہذا دورانِ اعتکاف غسل کر سکتے ہیں، اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی