سوال نمبر:3122 السلام و علیکم ورحمۃ اللہ! میرا سوال منہ بولے بیٹے اور منہ بولی ماں کے بارے میں ہے۔ جب لڑکا بالغ ہو جائے تو وہ منہ بولی ماں کے پاؤں پر بوسہ کر سکتا ہے یا منہ بولی ماں کو دبا سکتا ہے؟
اگر منہ بولے بیٹے اور منہ بولی ماں کا رشتہ غیر محرم کا ہے یعنی محرم رشتوں
کے علاوہ ہے تو پھر وہ اس کے پاؤں پر بھی بوسہ نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس کو دبا سکتا
ہے۔