کیا شریعت میں گواہی دینے کے لیے داڑھی کا ہونا ضروری ہے؟
سوال نمبر:3120 السلام علیکم! اگر کسی عدالت میں دو گواہوں نے گواہی دی اور قاضی نے ایک کی گواہی کو اس وجہ سے مسترد کر دیا کہ اس کی داڑھی سنّت کے مطابق نہیں ہے،کیا ایسی صورت میں اس کی گواہی کو رد کیا جا سکتا ہے؟ موجودہ معاشرے میں تو داڑھی 70 فیصد لوگوں نے رکھی ہی نہیں ہے۔
داڑھی نہ ہونے یا چھوٹی ہونے کی بنا پر کسی کی گواہی رد نہیں کی جا سکتی۔ یہ
قول کہ گواہی دینے کے لیے سنت کے مطابق داڑھی ہونی چاہیے، سراسر حماقت
پر مبنی ہے۔