نجاستِ حکمیہ کسے کہتے ہیں اور اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟


سوال نمبر:310
نجاستِ حکمیہ کسے کہتے ہیں اور اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: طہارت  |  عبادات

جواب:

وہ نجاست جو ظاہر میں نظر نہ آئے لیکن شریعت نے اس سے پاک ہونے کا حکم دیا ہو جیسے :

حدثِ اصغر (جن امور سے وضو لازم ہوتا ہے) اور حدثِ اکبر (جن امور سے غسل فرض ہوتا ہے) کو نجاستِ حکمیہ کہتے ہیں۔ یہ شریعت کی رو سے ایک عارضی کیفیت ہے جو تمام بدن پر یا اس کے اعضاء پر وارد ہوتی ہے اور طہارت سے دور ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔