جواب:
سالگرہ منانا جائز ہے، سالگرہ منانے میں کوئی حرج نہیں۔ آپ جس طرح بھی خوشی کا اظہار کرنا چاہیں کر سکتے ہیں لیکن اسلام کی حدود کے اندر رہتے ہوئے۔ سالگرہ منانے کا کوئی مخصوص طریقہ نہیں ہے۔ اپنی جیب کی صلاحیت کے پیش نظر بڑے سے بڑے پروگرام کا بھی انتظام کر سکتے ہیں۔ لیکن غریب غربا کا بھی خصوصی خیال رکھیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم یہ نہیں دیکھتے غریب کے بچے بھوکے مر رہے ہوتے ہیں جبکہ امیر کے کتے بھی عیاشی کر رہے ہوتے ہیں۔ لہذا شادی بیاہ، سالگرہ، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین اور دیگر خوشی کے مواقع پر فضول خرچی بھی نہیں ہونی چاہیے اور ایسی غلط رسومات بھی نہیں ہونی چاہیں جو خلاف شریعت ہوں۔ باقی سب کچھ کر سکتے ہیں، منع نہیں ہے۔
بہتر طریقہ یہی ہوتا ہے کہ محفل ذکر ونعت وغیرہ کا بندوبست کیا جائے، چاہے جس پیمانے پر بھی کر سکتے ہیں۔ کیک کاٹ لیں اور عزیز واقارب اور غریبوں کو کھانا کھلائیں۔
مزید
مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا سالگرہ منانا بدعت ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔