جواب:
: طہارت سے مراد ہے نجاست (گندگی و ناپاکی) سے پاک ہونا، خواہ وہ ظاہری ہو یا باطنی۔ شریعت کی اصطلاح میں طہارت ایک خاص صفت سے عبارت ہے، جس کا حکم صاحبِ شریعت نے اس لیے دیا ہے کہ جسم پاک ہو جائے اور نماز درست ادا ہو جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔