کیا حالت نشہ میں‌ دی گئی طلاق واقع ہو جاتی ہے؟


سوال نمبر:3034
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا حالت نشہ میں‌ طلاق دینے سے واقع ہو جاتی ہے؟

  • سائل: ساجد خانمقام: مہاراشٹرا، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 05 فروری 2014ء

زمرہ: طلاق  |  تمباکو نوشی اور منشیات

جواب:

اگر کوئی شخص حرام نشہ آور چیز اپنی مرضی سے استعمال کرے اور نشہ آ جائے ایسے نشہ میں طلاق واقع ہو جاتی ہے۔

طلاق السکران واقع.

نشہ کرنے والے کی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔

مرغینانی، الھدایۃ، 2 : 329، کراچی

لہذا مذکورہ شخص کو اگر نشہ کی عادت ہے اور اس نے خود نشہ کر کے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے تو واقع ہو گئی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔