ایک عورت وضع حمل کے بعد کب تک پاک نہیں ہوتی؟


سوال نمبر:2990
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک عورت ڈلیوری کے بعد کب تک پاک نہیں ہوتی؟ کیا وہ عورت 40 دن تک نماز یا قران شریف کی تلاوت نہیں کر سکتی؟

  • سائل: سہیل احمدمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 03 جنوری 2014ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

ڈلیوری کے بعد نفاس کا خون آنے کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس (40) دن ہے۔ اگر پہلے خون آنا بند ہو جائے تو وہ پاک ہو جائے گی اسے غسل کر کے نماز ادا کرنی چاہیے اور تلاوت قرآن مجید بھی کر سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی