سود اور منافع میں کیا فرق ہے؟


سوال نمبر:2986
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ سود کیا ہے؟ سود اور منافع میں کیا فرق ہے؟ اسلام میں بینکنگ سسٹم پر روشنی ڈالیں۔

  • سائل: خرم صدیقمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 جنوری 2014ء

زمرہ: سود

جواب:

سود فارسی زبان کا لفظ ہے۔ عربی میں اس کو ربو کہتے ہیں۔ کسی کو کوئی چیز دے کر اضافہ اور مدت متعین کر کے واپس لینا سود ہے۔ مثلا کسی کو ایک لاکھ دے کر اسے کہنا کہ آپ نے یہ اتنی مدت میں اتنے (ایک لاکھ دس ہزار) واپس کرنا ہے یہ سود ہے۔

منافع عربی زبان کا لفظ ہے، منافع بھی ہوتا تو اضافہ ہی ہے لیکن یہ جنس تبدیل ہوتی ہے۔ منافع جائز بھی ہے اور ناجائز بھی۔

مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات اور کتب پر کلک کریں

  1. کیا بنک میں ملازمت کرنا حرام ہے؟
  2. بلاسود بینکاری کا عبوری خاکہ از شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری
  3. بلا سود بینکاری اور اسلامی معیشت از شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی